ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا امریکی گاڑیوں اور ڈیری مصنوعات کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، اسی لیے 50 فیصد ٹیرف ضروری تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کینیڈا ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کے جواب میں جوابی اقدامات کیے، لہٰذا اسے جواب دہ ٹھہرانا ضروری سمجھا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 1930 کے ٹریڈ ایکٹ کے سیکشن 338 کے تحت ٹیرف نافذ کرنے کے لیے تین اعلانات پر دستخط کیے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بعض ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس نے اس شق کو ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔ ان کا مؤقف تھا کہ صدر ٹرمپ اس قانون کو معیشت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
امریکا ایران کشیدگی سے تیل مزید مہنگا، عالمی سٹاک مارکیٹ بھی دباؤ کا شکار
نئے 50 فیصد ٹیرف کا اطلاق توانائی کی مصنوعات، پوٹاش، مچھلی اور اہم معدنیات پر نہیں ہوگا، تاہم ان اشیا کو اس میں شامل کیا جائے گا جو پہلے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے تجارتی معاہدے کے تحت درآمدی ٹیکس سے مستثنیٰ تھیں۔
