گوجرانوالہ میں 2 بیٹیوں نےباپ کورسیوں سے باندھ کرآگ لگادی

پنجاب کےضلع گوجرانوالہ میں 2 بیٹیوں نےباپ کورسیوں سے باندھ کرآگ لگادی۔

گوجرانوالہ پولیس کےمطابق آگ سےجھلس کر متاثرہ شخص اسپتال میں ہی دم توڑ گیا جبکہ واقعےکا مقدمہ درج کرکے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو فوری گرفتارکرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ مقتول علی اکبر نے 3  شادیاں کررکھی تھیں جس سےاس کے 10 بچے ہیں، مقتول کی پہلی بیوی وفات پاچکی ہے جب کہ مقتول 2 بیویوں اور بچوں کےساتھ کرائے کےمکان میں رہتا تھا۔

اسلام آباد کےڈپلومیٹک انکلیومیں جرمن سفارت کار کی پر اسرار موت

 

پولیس کےمطابق مقتول کی دونوں بیٹیوں کی عمریں 16 اور 12 سال ہیں، مقدمےمیں مقتول کی 2 بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔

گرفتاردونوں بہنوں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ والد سورہا تھا جس دوران انہوں نے  والد کو رسیوں سے باندھا اور موٹرسائیکل سےپیٹرول نکال کرآگ لگادی۔

Back to top button