پارلیمانی پارٹی میں عمرایوب کے گھر چھاپے کیخلاف منظور

سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی اسلام آباد،میانوالی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔
قرارداد کے متن کے مطابق عمرایوب کی گرفتاری اپوزیشن لیڈر آفس کی توہین ہے،پی ٹی آئی موجودہ حکومت کی جانب سے ایسی کاروائیوں سے اپنے آئینی حق کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی،پی ٹی آئی بانی چئیرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہے،سیکورٹی کے نام پر فون ٹیپنگ کرنے کی اجازت دینے کے فیصلہ کو پارلیمانی پارٹی مسترد کرتیُ ہے۔
صدرمملکت کی چودھری شجاعت سے ملاقات،خیریت دریافت کی
قرارداد میں وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کی شدید مذمت کی۔
قرارداد کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان ختم کر کے نہ صرف پی ٹئ آئی امیدوار بلکہ ووٹر کے حق کو بھی ختم کیا گیا،پی ٹی آئی امید کرتی ہےسپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے زیر سماعت مقدمے کا جلد فیصلہ سنائے گی۔
