اقوامِ متحدہ نے پاکستان میں سیلابی صورت حال پر امداد کی پیشکش کردی

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہری افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر پاکستان مدد کی درخواست کرے تو اقوامِ متحدہ ہر ممکن تعاون کےلیے تیار ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سیکریٹری جنرل نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو امداد فراہم کی جائے گی۔

بونیرمیں سیلاب نے ایک ہی خاندان کے40افراد کی زندگیاں نگل لیں

دوسری طرف پوپ لیو چہار دہم نے بھی سیلاب متاثرین کےلیے دعا کی اور کہاکہ وہ ان سب کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں جو شدید بارشوں اور طغیانی سے متاثر ہوئے ہیں، خواہ وہ پاکستان، بھارت یا نیپال میں ہوں۔

پوپ نے مزید کہاکہ وہ متاثرہ افراد، ان کے اہل خانہ اور اس آفت سے تکالیف جھیلنے والوں کے لیے دعا گو ہیں۔

Back to top button