بھارتی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آگیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کے ریلیزسے قبل بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے 2015 میں دیے گئے انٹرویو کی بنیاد پر ایک مخصوص طبقہ ان کی مخالف کررہا ہے جس میں عامر نے کہا تھا کہ بھارت میں عدم برداشت پروان چڑھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار کے دوٹوک مؤقف اپنانے اور حقیقت کی ترجمانی کرنے پر مخصوص طبقہ انہیں پسند نہیں کرتا اسی سبب وہ اکثر ان کے نئے پروجیکٹس کے خلاف سوشل میڈیا پر ناکام مہم چلاتے ہیں تاکہ کسی بھی طرح عامر خان کی کردار کشی کرکے فلم کو ناکام بنایا جاسکے۔

عمران کو نکالنے کی سازش امریکہ نے کی یا فوج نے؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر ’’بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا‘‘ کا ٹرینڈ چلایا گیا۔

ٹویٹر پرعامر خان نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بھارت کو پسند نہیں کرتا اور یہ ایک غلط خیال ہے، میں اپنے وطن سے محبت کرتا ہوں۔

Back to top button