صلاحیت کے باجودہ ایٹم بم بنانے کا ارادہ نہیں ، ایران
ایران نے کہا ہے کہ وہ صلاحیت کے باجودہ ایٹم بم بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
ایران کے خبر رساں ادارے ’’فارس نیوز‘‘ سے بات کرتے ہوئےایران کی جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایٹم بم اور ہتھیار بنانے کی تمام تر تکنیکی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن فی الحال ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
محمد اسلامی نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی بم بنانے کی تکنیکی مہارت اور صلاحیت موجود ہے تاہم ابھی ایسا کوئی ادارہ نہیں رکھتے۔
خیال رہے کہ ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب عالمی جوہری معاہدے میں ایران کی دوبارہ شمولیت کے لیے ویانا میں دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل محمد اسلامی نے ہی اصفہان جوہری تنصیب کے معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ یہاں جوہری تحقیقی ری ایکٹر کی تعمیر کا کام چند ہفتوں میں باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔اسی طرح ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک مشیر کمال خرازی نے بھی ایسے ہی ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی پیداوار میں دلچسپی رکھتا ہے۔
شہبازشریف کی تیسری اہلیہ فرسٹ لیڈی بن گئیں؟
واضح رہے کہ ایران فی الوقت 60 فیصد یورنیئم افزود کر رہا ہےاور اس میں اضافے کے لیے متحرک ہے تاہم ہمیشہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی تردید کرتا آیا ہے۔
