ہرمزگان میں امریکی فضائی حملے: مزید 3 ایرانی شہید، 8 زخمی

ایران کے صوبہ ہرمزگان میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں مزید 3 افراد کے شہید اور 8 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ ایران نے امریکی اور اتحادی اہداف کے خلاف کئی جوابی کارروائیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ تازہ امریکی فضائی حملوں میں 3 افراد شہید اور 8 زخمی ہوئے۔ اس سے ایک روز قبل بھی ہرمزگان میں امریکی حملوں کے نتیجے میں 8 شہری شہید ہوئے تھے، جن میں 4 خواتین، 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل تھے۔
ادھر ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بوشہر کے فضائی علاقے میں ایک امریکی ایم کیو-9 ڈرون کو جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مار گرایا گیا۔
چینی شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے : وزیراعظم
پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے ضابطوں کے خلاف گزرنے کی کوشش کرنے والے 4 ٹینکر جہازوں کو میزائل اور ڈرون کے مشترکہ آپریشن کے ذریعے روک دیا گیا، جبکہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں دو تیل بردار جہاز بارودی راستے سے گزرتے ہوئے دھماکوں کے باعث تباہ ہو گئے۔
