امریکہ کا مشرقی یورپ میں فوج بھیجنے کا اعلان

صدرجوبائیڈن نے مشرقی یورپ میں جلد افواج بھجوانے کا اعلان کر دیا، افواج کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ فلاڈیلفیا سے واپسی کے بعد واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ میں بہت جلد مشرقی یورپ اور نیٹو کے رکن ممالک میں فوجی بھیج رہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ مغربی یورپ کے بیشتر حصوں میں پہلے ہی سے امریکہ کے لاکھوں فوجی تعینات ہیں، پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ نیٹو کی مدد کیلئے ساڑھے آٹھ ہزار فوجی تیار ہیں۔
یوکرین نیٹو کا رکن ملک نہیں تاہم واشنگٹن کو خدشہ ہے کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو روس پڑوسی ممالک کی جانب بھی بڑھ سکتا ہے، ماسکو کا اصرار ہے کہ اس کا حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم اس نے سرحدوں پر ایک لاکھ سے زیادہ فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔
برونائی کی شہزادی کی 10 روزہ شاہی شادی کی تقریب
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ روس جنگ نہیں چاہتا تاہم روس اپنے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، روس مطالبہ کررہا ہے کہ مغربی طاقتیں یوکرین کو نیٹو اتحاد میں شامل نہ کریں اور اس طرح یوکرین کے لیے دیگر مراعات کا بھی مخالف ہے۔
