امریکی اپیل کورٹ نے فراڈ کیس میں ٹرمپ کو کلین چٹ دےدی

 

 

 

نیویارک اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی کیس میں دی گئی سزا اور بھاری جرمانے سے بری کردیا۔

نیویارک اپیل کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے گیارہ ماہ کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد 500 ملین ڈالر کا جرمانہ کالعدم قرار دیا اور قرار دیا کہ یہ سزا غیر متناسب ہے۔

عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹوں پر عائد دو سال کی کاروباری پابندی بھی ختم کر دی، جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کمپنی پر بینکوں سے قرض لینے پر لگائی گئی تین سالہ پابندی کو بھی معطل کر دیا۔

 

یاد رہے کہ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے کاروباری فائدے کےلیے اپنی جائیداد کی قیمتیں بڑھا چڑھاکر پیش کی تھیں۔ اس مقدمے کو نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے 2022 میں دائر کیا تھا، جس کے بعد جج آرتھر اینگورون نے 2024 میں جرمانہ عائد کیا تھا۔ تاہم، ڈونلڈ ٹرمپ نے شروع سے ہی الزامات کی تردید کی تھی۔

 

Back to top button