پاکستان کے آئین، قانون کا احترام کرتے ہیں
امریکی معاون وزیر خارجہ برائے وسط اور جنوبی ایشیا ڈونلڈ لو نے پاکستانی حکومت کو لکھے گئے خط سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا، حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے اس امریکی عہدیدار کا نام بتاتے ہوئے کہ جنہوں نے ایک خط میں ان کی حکومت کے بارے میں دھمکی آمیز ریمارکس دیئے تھے، ڈونلڈ لو کا نام لیا تھا۔
امریکی معاون وزیر خارجہ آج کل بھارت کا دورہ کررہے ہیں جہاں بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ نے ان کا انٹرویو کیا اور اس دوران واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر سے بات چیت سے متعلق بھی سوال کیا گیا جس کے جواب میں ڈونلڈ لو نے کہا کہ ہم پاکستان میں ہونے والی پیش رفتوں کو دیکھ رہے ہیں اور پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔
مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے استعفیٰ دے دیا
دوسری جانب عمران خان کے ڈونلڈ لو سے متعلق بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے معاون سیکریٹری کا بیان دہراتے ہوئے کہا کہ ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔