ایران کے خلاف امریکا کی شمولیت سے متعلق خبریں درست نہیں : ترجمان امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان ایلکس فایفر نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں امریکا کی شمولیت سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔

امریکی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہےکہ امریکا ایران پر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی میں حصہ لے رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان ایلکس فایفر کاکہنا تھاکہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیوں میں امریکا کی شمولیت سے متعلق رپورٹس درست نہیں ہیں۔

ایلکس فایفر کا کہنا تھاکہ امریکی افواج دفاعی پوزیشن پر موجود ہیں اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ہم اپنے مفادات کا دفاع کریں گے۔

دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے بھی ان بیانات کی تردید کرتےہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ امریکی افواج دفاعی پوزیشن پر ہیں، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ہم اپنے فوجیوں اور مفادات کا تحفظ کریں گے۔

ترجمان شان پارنیل نے وضاحت کی کہ ایسی خبریں وائرل ہیں کہ امریکی لڑاکا طیارےحملوں میں حصہ لے رہے ہیں،لیکن حقیقت میں یہ خبریں درست نہیں ہیں۔

ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ، حیفہ اور تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھے

واضح رہےکہ ایرانی صدر سمیت دیگر عہدیداران کی جانب سے متعدد بار یہ کہاگیا ہےکہ اسرائیل کو امریکا کی حمایت حاصل ہے اور وہ امریکی حمایت کے بغیر یہ حملےنہیں کرسکتا۔

اقوام متحدہ میں ایران کےسفیر عامر سعید ایروانی نےکہا ہےکہ ایران پر حملوں میں کسی تیسرے ملک کے اسرائیل کا ساتھ دینےکے سنگین نتائج ہوں گےجب کہ امریکی ہتھیاروں،انٹیلی جنس اور سیاسی حمایت کے بغیر یہ حملے ممکن نہیں ہیں۔

Back to top button