جنگ بندی مذاکرات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد پہنچ گئے

ایران سے جنگ بندی مذاکرات کےلیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی نائب صدر کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ امریکی وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کررہے ہیں وفد میں امریکی نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔
امریکی صدر کے طیارے نے مشرق وسطی ممالک کی فضا کو نظر انداز کرکے طویل راستہ اختیار کیا،میری لینڈ سے روانگی کے بعد طیارے نے پیرس میں ڈھائی گھنٹے سٹاپ اوور کیا۔پرواز پاکستانی وقت صبح 3 بجے پیرس سے اسلام آباد کےلیے روانہ ہوئی،امریکی نائب صدر کے طیارے نے طویل افغان کی فضائی حدود استعمال نہیں کی۔
طیارہ جارجیا، آذربائیجان ترکمنستان تاجکستان کے راستے پاکستان پہنچا، پاکستان نے فضائی حدود میں ایئر فورس کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا، خصوصی طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔
