خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے وزیر اعلیٰ علی امین کا قیمتی سامان غائب

ڈی چوک احتجاج کے دوران خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا انتہائی قیمتی سامان غائب ہوگیا ہے ۔

ذرائع کےمطابق ڈی چوک احتجاج کےدوران وزیر اعلی امین گنڈاپور کا سامان خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے غائب ہوا، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے 2 آئی فون 15 پرومیکس غائب ہوئے۔اس کےعلاوہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا پرس،دستاویزات اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی غائب ہونے والے سامان میں شامل ہے۔

ذرائع وزیر اعلی ہاؤس کےمطابق موبائل گم ہونے سے علی امین گنڈاپور کے اہم نمبرز بھی چلے گئے جس سے وزیر اعلیٰ پریشان ہیں، علی امین گنڈاپور نے میٹنگ میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار بھی کیااور اہم فون نمبرز مانگ لیے۔

پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی  :  عرفان صدیقی

اس حوالے سے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبرپختونخوا پختون یار نے الزام عائد کیاکہ وزیر اعلیٰ کے 2 موبائل،اہم دستاویزات اور دیگر سامان خیبرپختونخوا ہاؤس سے آئی جی اسلام آباد لےگئے۔

انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کے سامان میں نقدی، کپڑے اور لائسنس یافتہ اسلحہ شامل تھا۔

صوبائی وزیر پختون یار نےبتایا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے جس کی ویڈیو موجود ہے، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نےگاڑی کے شیشے توڑے،آئی جی اسلام آباد وزیر اعلیٰ کا سامان لےگئے، مطالبہ ہےکہ آئی جی پر مقدمہ درج کرکے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا سامان واپس کیا جائے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کیاکہ وزیر اعلیٰ صوبے کے چیف ایگزیگٹو ہیں،ان کا سامان فوری واپس کیا جائے، سامان خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے غیرقانونی طور پر غائب کیاگیا۔

Back to top button