ٹرمپ کی دستاویزات سے متعلق خلاف ورزیاں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی کاغذات کو محفوظ رکھنے سے متعلق قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کی فہرست مزید طویل اور عجیب و غریب صورت اختیار کرگئی۔

دستاویزات کو پھاڑا گیا، بیت الخلا میں بہا دیا گیا یا فلوریڈا لے جایا گیا، سابق امریکی صدر ٹرمپ کا صدارتی روایات کے بہت سے طے شدہ اصولوں کو توڑنا ریپبلکن حامیوں میں ان کی مقبولیت کا حصہ تھا۔

تاہم اب صدارتی ریکارڈز کو محفوظ کرنے کا انچارج محکمہ ’نیشنل آرکائیوز‘ مبینہ طور پر صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر معاملات سمیت دفتر میں رہتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے کاغذات کو باقاعدہ پھاڑ ڈالنے کی عادت کی تحقیقات کرنا چاہتا ہے۔

مسکان نے بتا دیا حجاب اسلامی اقدار ہے

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نیشنل آرکائیوز نے محکمہ انصاف سے ٹرمپ کے طرز عمل کی تحقیقات شروع کرنے کی درخواست کی، یہ بات اس وقت سامنے آئی جب نیشنل آرکائیوز نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریاست فلوریڈا سے دستاویزات کے 15 ڈبے برآمد کیے ہیں، جو وہ انتخاب میں شکست کے بعد واشنگٹن چھوڑتے وقت اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

ان دستاویزات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ سرکاری خط و کتابت بھی شامل تھی جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت ’محبت نامے‘ کہتے تھے۔

Back to top button