پاک فوج، پی اے اے اور ایف ڈبلیو او کی کاوشوں سے پارہ چنار ایئرپورٹ دوبارہ فعال

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں طویل عرصے سے غیر فعال پارہ چنار ایئرپورٹ کو پاک فوج، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی کاوشوں سے دوبارہ فعال اور آپریشنل کر دیا گیا۔
ایف ڈبلیو او کی جانب سے ایئرپورٹ کی اَپ گریڈیشن کے بعد 26 اپریل کو پاک آرمی ایوی ایشن کی جانب سے آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
ایئرپورٹ طویل عرصے سے غیر فعال تھا، اب فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی جانب سے کی گئی اَپ گریڈیشن کے بعد دوبارہ فعالیت کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
اسلام آباد، پنجاب، کے پی کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
پارہ چنار ایئرپورٹ کی تعمیر و مرمت علاقے میں ایئر ٹرانسپورٹ کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
