اسلام آباد، پنجاب، کے پی کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سیکل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحری علاقہ تھا، جبکہ زلزلہ 170 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، سوات، بونیر، چترال، نوشہرہ اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ بٹگرام ، مانسہرہ ، ہری پور ، ایبٹ آباد میں بھی زلزلے سے در و دیوار لرز اٹھے۔

 

جاپانی کمپنی کا ’’میڈان پاکستان‘‘ آٹوپارٹس بنانے کا تاریخی اعلان

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

Back to top button