نوجوانوں کو مرغی اور انڈے بیچنا نہیں فنی تعلیم سکھائیں گے،احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا ہے کہ مرغی اور انڈے بیچنا نہیں سکھائیں گے، ہمارے نوجوان مستقبل کے چیلنجز پر پورا اتر رہے ہیں، نوجوانوں کو فنی تعلیم اور لیپ ٹاپ دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائزنگ لاہور میں نمائش اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ڈیجیٹل اسکلز سے لیس کرنا ہے۔

احسن اقبال نے فوج کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے اور تین روز میں ہماری افواج نے بتا دیا کہ ہم پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہ کرنا۔

وفاقی وزیر  احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم کو اہمیت دی گئی ہے، دنیا اب پاکستان کو انتہائی سنجیدہ طریقے سے لے رہی ہے، گزشتہ دور میں ہم کشکول لے کر پھر رہے تھے۔ پاکستان اب قابل عزت مقام پر کھڑا ہے، ملکی معاشی کارکردگی کی آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرائے جانے کا اعتراف کر لیا ہے، بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے، تین روز میں ہماری افواج نے بتا دیا کہ ہم پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہ کرنا۔ ٹیکس اکٹھا نہیں ہو گا تو حکومت ترقیاتی کاموں کے لیے ادھار لے گی، ٹیکس کی آمدنی کو بڑھانا ہو گا، آپریشن بنیان مرصوص جیسی کامیابی معاشی میدان میں بھی حاصل کریں گے ۔ ٹیکس چوری کے خلاف قوم جہاد کرے، ٹیکس چوری پر قابو نہ پایا تو ٹیکس دینے والوں پر بوجھ بڑھتا جائے گا، تاجر برادری سے اپیل ہے 400 ارب تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادا کر رہا ہے۔

Back to top button