بٹ کوائن مائننگ کیلئےبجلی کیوں مختص کی؟آئی ایم ایف کااظہارتشویش

آئی ایم ایف نے بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کردیا۔

آئی ایم ایف نے بِٹ کوائن مائننگ اور اےآئی کو بجلی فراہم کرنےکے معاملے پر اعتماد میں نہ لینےاور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کوبجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہوگی جب کہ آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پربجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی۔ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اقدامات مشاورت سےکیے جائیں، حکومت کی معاشی ٹیم کوبجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالات کاسامنا ہے جب کہ بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے تمام معاملات پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 واضح رہے کہ  حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی اور فروغ کے لیے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیاتھا۔

 وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق منصوبے کا مقصد اضافی بجلی کو منافع بخش بنانا، ہائی ٹیک ملازمتیں پیدا کرنا، اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا اور حکومتی آمدن میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔

Back to top button