بھارت میں انوکھاآپریشن،لڑکی کے پیٹ سے82انچ لمبےبال نکل آئے

بھارت میں ڈاکٹرزنے انوکھا اور پیچیدہ آپریشن کیا،لڑکی کے پیٹ سے 82انچ لمبے بالوں کا گچھانکال لیاگیا۔

ڈاکٹرز نے ریاست اتر پردیش کے شہر آگرا سے تعلق رکھنے والی دسویں جماعت کی طالبہ سے بالوں کا گُچھا نکال دیا۔ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر لڑکی کا آپریشن کرکے پیچیدہ گُتھی سلجھائی اور لڑکی کے پیٹ سے بالوں کا گُچھا نکالا۔

ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی پیٹ میں درد، قبضی اور قے آنے کی شکایت کی وجہ سے ہسپتال آئی تھیں، جن کا سی ٹی اسکین کیے جانے کے بعد ان کے پیٹ میں سنگین خرابی کا انکشاف ہوا، جس پر ان کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعدد ڈاکٹرز کی ٹیم نے لڑکی کا آپریشن سر انجام دیا، جس دوران ڈاکٹرز نے پایا کہ لڑکی کے پورے پیٹ میں بال پھیلے ہوئے ہیں جب کہ چھوٹی آنتوں کے گرد بالوں کا ایک گُچھا بھی موجود ہے۔

ڈاکٹرز نے مہارت سے لڑکی کے پیٹ سے بالوں کا گُچھا نکالا جب کہ ڈاکٹرز نے لڑکی کے پیٹ میں موجود 210 سینٹی میٹر یعنی 82 انچ طویل بال بھی کامیابی سے نکالا۔

لڑکی کے پیٹ سے 82 انچ طویل بال نکالے جانے کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ یہ ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے، پہلی بار کسی انسان کے پیٹ سے اتنا لمبا بال نکالا گیا ہے، اس سے قبل 180 سینٹی میٹر بال پیٹ سے نکالا جا چکا ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایاکہ جس لڑکی کے پیٹ سے بالوں کو گُچھا نکالا گیا، وہ پیکانامی دماغی عارضے میں مبتلا تھی، جس کے شکار افراد ایسی چیزیں کھانے کے عادی ہوتی ہیں، جو ہضم نہیں ہوتیں اور وہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی نقصان دہ ہوتی ہیں۔

Back to top button