دروازے پرلگے تالے کے سوراخ سے تیر گزارنے کا عالمی ریکارڈ

دنیا کے ماہر تیر انداز لارز اینڈرسن نے30 فٹ کی دوری سے یکے بعد دیگرےسات تیر دروازے میں چابی کے سوراخ سے گزارکر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یکم جون 2022 کو اس کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے روایتی کمان سے سات تیر داغے جو حیرت انگیز طور پر دروازے پر چابی کے سوراخ سے آر پار ہوگئے۔ اس نازک کام میں بہت مہارت کی ضرورت تھی ورنہ معمولی جنبش سے بھی تیر اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکتا تھا، جبکہ سوراخ کا دہانہ صرف 10 ملی میٹر تھا۔

کیا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی ناکام ہو چکا؟

رپوٹس کے مطابق لارز نے اس کی ویڈیو بنائی تھی جو اب بھی مقبول ہے جس میں وہ تیزی سے تیر پھینکتے ہیں اور ایک منٹ میں اپنا کام مکمل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 50 کی دہائی کی عمر کے لارز اینڈرسن کو دنیا کا تیز رفتار تیر انداز بھی کہا گیا ہے، مظاہرے میں انہوں نے کاربن کے تیر استعمال کیے جن میں سے کسی کے سرے پر کوئی پر لگا ہوا نہیں تھا۔ تاہم انہوں نے اس مظاہرے میں ترکی سے بنا ہوا روایتی کمان استعمال کیا تھا۔ اس سے قبل وہ ڈیڑھ سیکنڈ میں تین تیر پھینک چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارز کا کہنا ہے کہ انہیں اوائل عمری سے ہی تیر اندازی کا جنون تھا اس سے قبل وہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر تیراندازی کرچکے ہیں۔ اپنی جانب آنے والے تیر ہاتھوں سے پکڑ چکے ہیں اور الٹی کمان سے بھی تیر اندازی کر چکے ہیں۔ اس پر 2015 میں ایک ویڈیو بنائی گئی تھی جو اب کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں،وہ قدیم تیر اندازی کے فن کو زندہ کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس پر تاریخی کتب کا مطالعہ بھی کرتے ہیں۔

Back to top button