واٹس ایپ جلد ’کمپینین موڈ‘ نامی فیچر متعارف کرائے گا

 انسٹینٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ’کمپینین موڈ‘ نامی فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ کو ایک اکاؤنٹ سے ایک سے زیادہ ڈیوائسز میں استعمال کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کے متعلق لیک ہونے والی معلومات کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین بیک وقت مختلف ڈیوائسز سے چیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے، پیغامات بھیج سکیں اور کال کر سکیں گے۔

 

ایک صارف نے گوگل پلے بِیٹا پروگرام میں فی الحال آزمائے جانے والی اس واٹس ایپ اپ ڈیٹ کی نشان دہی کی۔

 

ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو پر شائع ہونے والے اسکرین شاٹس میں انکشاف کیا گیا کہ واٹس ایپ صارفین اپنے دوسرے آلات کو کیو آر کوڈ اسکین کرا کر رابطے میں لا سکیں گے۔

صرف ہونٹوں کی حرکات پڑھ کرالفاظ سنانےوالی سونارعینک

Back to top button