8 جون کو ایران پر اسرائیل نے حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف

اسرائیلی ائیر چیف جنرل اوہمر ٹشلر کا کہنا ہےکہ 8 جون کو ایران پر حملے کےلیے تیار تھے لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر ہمیں آخری وقت میں یہ حملہ روکنا پڑا تھا۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کےمطابق اسرائیلی ائیر چیف جنرل اوہمر ٹشلر نے انکشافات کیا ہے کہ وقتی جنگ بندی کےبعد ایران اسرائیلی کشیدگی دوبارہ بڑھنے پر 8 جون کو پوری اسرائیلی ائیر فورس ایران پر بڑے حملے کےلیے تیار تھی۔
ان کےمطابق اسرائیلی ائیرفورس نے ایران کے سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنانا تھا لیکن حملہ محض ایک گھنٹہ قبل روک دیاگیا۔
اسرائیل باز نہ آیا تو پہلے سے سخت جواب دینگے: ایران
جنرل اوہمر ٹشلر نے کہا کہ ایک گھنٹہ قبل بریفنگ دوران حملے روکے گئے کیونکہ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو حکم دیتے ہوئےکہا تھا کہ حملے کی صورت میں اسرائیل اکیلا ہوگا۔
