مہوش حیات کو سانڈے کا تیل کیوں یاد آ گیا؟

صدارتی ایوارڈ یافتہ شوبز سپر سٹار مہوش حیات اپنی اداکاری کی وجہ سے تو خبروں میں رہتی ہی ہیں لیکن اکثر اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں اور قابل اعتراض ویڈیوز کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بن جاتی ہیں۔ لیکن اس بار تو حد پار کرتے ہوئے ایک ایسی بات بھری محفل میں کہہ ڈالی کہ وہاں موجود مردوں کے چہرے بھی شرم سے لال ہو گئے۔
مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔ اس وائرل ویڈیو میں مہوش حیات اور اداکار ہمایوں سعید ایک جگہ بیٹھے ہیں جہاں اور بھی کئی افراد موجود ہیں۔ ایسے میں کیمرے کے پیچھے موجود افراد میں سے کوئی شخص ہمایوں سعید کی گھنی مونچھوں کا راز پوچھتا ہے تو وہ جواب میں کہتے ہیں کہ وہ اپنی مونچھوں پر تیل لگاتے ہیں اسلیے گھنی ہیں۔
اس بات پر اچانک مہوش حیات اپنے مخصوص انداز میں کہتی ہیں کہ ہمایوں ”سانڈے کا تیل“ لگاتے ہیں۔ اسکے بعد وہ معنی خیز انداز میں ہنسنا شروع کر دیتی ہیں جبکہ ہمایوں سعید کیمرے کے سامنے سے اپنا چہرہ ہٹا لیتے ہیں جبکہ وہاں موجود دیگر افراد بھی شرم سے لال ہو جاتے ہیں۔
میں اب حجاب کرتی ہوں، میرا بیوٹی کریم کا اشتہار بند کیا جائے
اس دوران مہوش حیات نے اپنی ہنسی بڑی مشکل سے کنٹرول کی اور پھر دوبارہ کہا کہ سانڈے کا تیل بالوں کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ اس کے بعد وہ منہ نیچے کر کے دوبارہ ہنسنے لگ جاتی ہیں۔ اس موقع پر وہاں موجود مرد بھی نظریں پھیر کر ہنستے دکھائی دیتے ہیں لیکن ہمایوں سعید شرمندہ ہو جاتے ہیں۔
تاہم شوشہ میڈیا صارفین کو مہوش کی یہ بہہودہ گوئی پسند نہیں آئی انہوں نے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر خوب لتاڑا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سانڈھے کے تیل میں ایفروڈیسیاک خصوصیات پائی جاتی ہیں یعنی یہ مرادنہ جنسی طاقت میں اضافہ کرتا ہے لہذا مردانہ کمزوری دور کرنے کے لیے اس تیل سے نفس کی مالش کی جاتی ہے۔
سانڈا ملک کے گرم صحرائی علاقوں میں ریت پر رینگتا بے ضرر سا جانور ہے جو سبزہ کھاتا ہے۔ دوسرے ہر جانور کی طرح اس میں بھی چربی پائی جاتی ہے۔ مگر اس کی تیل نما چربی پر پاکستانیوں کی خاص نظر ہوتی ہے۔
فٹ پاتھوں پر مجمع لگائے یا پھر بڑی بڑی دکانوں پر ’سانڈھے کے خالص تیل‘ کی شیشیاں سجائے سانڈھے کے شکاریوں کو گاہک ملنے کی دیر ہے، وہ چاقو کی مدد سے اس کا نرم پیٹ چاک کرتے ہیں اور اندر موجود چربی نکال لیتے ہیں جسے خریدنے والا اپنے نفس کی مالش کے لیے استعمال کرتا ہے۔
