میں اب حجاب کرتی ہوں، میرا بیوٹی کریم کا اشتہار بند کیا جائے

پانچ شادیوں کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑ کر حاجن بن جانے والی اداکارہ نور بخاری نے اپنا پرانا اشتہار ٹی وی پر دوبارہ نشر ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ حجاب کرتی ہیں لہذا بیوٹی کریم والوں کو ان کا اشتہار نہیں چلانا چاہیے۔
تاہم دوسری جانب بیوٹی کریم والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکارہ نور کو اس اشتہار کے عوض معاوضہ دیا تھا اور معاہدے کے مطابق یہ اشتہار کسی بھی وقت چل سکتا ہے۔ نور بخاری نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میں نے پانچ سال قبل ایک بیوٹی کریم کے اشتہار میں کام کیا تھا جو میری اجازت کے بغیر اب تک ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے ساتھی عون چوہدری کی اہلیہ نور بخاری نے کہا میں اب حجاب کرتی ہوں اور میرا پرانا اشہتار نشر کرنا نہایت غیر مناسب عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر کسی بھی اشہتار کا کنٹریکٹ ایک سال کا ہوتا ہے اور یہ کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے۔ میں نے اب ساری زندگی اللہ اور اس کے دین کے لیے وقف کر دی ہے لہذا یہ اشتہار نشر کرنا بند کر دیں۔ دوسری جانب بیوٹی کریم کریم والوں کا کہنا ہے کہ نور بخاری کا موقف غلط ہے کیونکہ اشتہارات برسہا برس چلتے ہیں۔
مہوش حیات کو سانڈے کا تیل کیوں یاد آ گیا؟
واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری چار برس پہلے خاتون اول بشری بی بی کے کہنے پر اسلام کا لبادہ اوڑھ چکی ہیں اور اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نور نے اپنے سابقہ شوہر عون بخاری سے پانچویں شادی بھی خاتون اول کے مشورے پر ہی کی تھی جن سے اب ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی ہندو بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن دو سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔ 38 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔ نور نے تیسری شادی عمران کے قریبی ساتھی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی۔
تاہم نور کی یہ شادی بھی کچھ برس ہی چل سکی حالانکہ وہ عون کی بیٹی کی ماں بن چکی تھیں۔ انہوں نے عون سے طلاق کے بعد معروف کلاسیکل گلوکار حامد علی خان کے صاحبزادے ولی حامد سے شادی کرلی، لیکن ستمبر 2017 میں ان کی چوتھی شادی بھی خلع پر ختم ہوئی جس کے بعد انہوں نے شوبز دنیا چھوڑ دی اور حجاب کرنے لگیں۔
نور نے چوتھے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کہا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ اب لوگ انہیں غلط کہیں گے اور ان کے خلاف غلط باتیں کی جائیں گی تاہم انہیں اس کی پرواہ نہیں اور اب وہ باقی زندگی تنہا گزاریں گی۔ لیکن اسی دوران انہوں نے بشریٰ بی بی کے مشورے پر اپنے سابقہ شوہر عون چودھری سے دوبارہ شادی کر لی۔ اب وہ دوبارہ ماں بن چکی ہیں اور عون کے بطن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔
