کترینہ کیف کےانسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 7 کروڑ ہوگئی

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کےانسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 7 کروڑ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کی مشہور شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں مگر کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر زیادہ متحرک ہوتی ہیں، جن میں ایک نام بالی ووڈ کی باربی ڈول کترنیہ کیف کا بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ فوٹو و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی تصاویر کے ساتھ ساتھ شوہر وکی کوشال کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں،اب انسٹاگرام پر کترنیہ کیف کے مداحوں کی تعداد 7 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس اداکارہ نے اپنے فالوورز کی تعداد 70 ملین ہوتے ہی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’یہاں آپ کو دیکھ رہے ہیں میرے 70 ملین فالورز‘۔

کرائے کی کوکھ سے بچی پیدا کروانے پر پریانکا چوپڑا پر تنقید

Related Articles

Back to top button