زیبا بختیار کی دونوں شادیاں ناکام کیوں ہوئیں؟

معروف، خوبرو اداکارہ زیبا بختیار نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے گلوکار عدنان سمیع سے دوسری شادی کی تھی، ان کی پہلی شادی 19 برس کی عمر میں ہوئی تھی جو ایک سال بعد ہی ختم ہوگئی تھی۔عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1990 کی دہائی میں شادی کی تھی، دونوں نے اس وقت شادی کی تھی جب زیبا بختیار کا کیریئر عروج پر تھا، تاہم ان کی شادی بھی جلد ہی طلاق پر ختم ہوئی۔شادی کے کچھ ہی عرصے بعد ان میں طلاق ہوگئی، جس کے بعد دونوں کے درمیان بچے کی کفالت کا طویل مقدمہ عدالتوں میں چلتا رہا اور 18 ماہ کی عدالتی جنگ کے بعد ماں نے بیٹے کی کفالت کا کیس جیتا۔
زیبا بختیار کی شادیوں سمیت ان کے حوالے سے دیگر ذاتی معلومات بھی گوگل پر دستیاب ہیں، جسے اداکارہ نے جھوٹا قرار دیا اور تازہ انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان سے متعلق دستیاب بے تحاشا معلومات غلط ہے۔آمنا حیدر عیسانی کو دیئے گئے انٹرویو میں زیبا بختیار نے کہا کہ گوگل اور انٹرنیٹ پر ان کی والدین سے متعلق بھی غلط معلومات دستیاب ہیں اور خصوصی طور پر ان کی والدہ کے حوالے سے غلط دعوے کیے گئے ہیں۔آج تک انٹرنیٹ پر دستیاب خود سے متعلق معلومات کے حوالے سے کبھی برہمی کا اظہار نہیں کیا کیوںکہ انہیں لگا کہ لکھنے والے شاید ایسی غلط معلومات پھیلا کر خوشی محسوس کرتے ہوں گے۔
اداکارہ کے مطابق گوگل پر ان کی عمر سے متعلق بھی غلط معلومات دستیاب ہیں، ان کی عمر 60 سال نہیں بلکہ 57 سال ہے۔ زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ کم عمری میں شادیاں کرنے، پھر طلاقیں ہوجانے، بچے کی حوالگی سے متعلق عدالتوں کے چکر کاٹنے اور شوبز میں شہرت حاصل کرنے کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور کچھ وقت تک انہوں نے ڈپریشن کی ادویات بھی لیں، کچھ ہی وقت میں ڈپریشن کی دوائیاں لینے سے ان میں جسمانی تبدیلیاں ہوئیں تو انہوں نے ادویات لینا بند کر کے ورزش اور کھانے پینے پر توجہ دے کر ڈپریشن کا مقابلہ کیا، وہ اب زائدالعمری میں بھی جسمانی فٹنس کا خیال رکھتی ہیں، وہ ہفتے میں تین بار جم جاتی ہیں، انہوں نے سکس پیک باڈی بنا لی ہے جب کہ ورزش کے دوران 16 کلو تک وزن اٹھا لیتی ہیں۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ ڈپریشن کے لیے معالج کے پاس ضرور جائیں لیکن زیادہ تر ادویات کے بجائے دوسرے قدرتی طریقوں سے اس پر قابو پائیں کیونکہ ادویات کے بعض منفی اثرات بھی ہوتے ہیں، خواتین ورزش کرنے سمیت پڑھائی کریں اور ہر وہ کام کریں جس میں انہیں خوشی محسوس ہو۔
زیبا بختیار نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی شادی 19 برس میں ہوگئی تھی اور اس وقت وہ شوبز کا حصہ نہیں تھیں، ان کی پہلی شادی ایک سال بعد طلاق پر ختم ہوئی، جس کے بعد وہ شوبز میں آئیں اور جلد ہی دوسری شادی گلوکار عدنان سمیع خان سے کی اور اس وقت وہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔انہوں نے تسلیم کیا کہ جس طرح ان کی پہلی شادی بعض وجوہات پر طلاق پر ختم ہوئی، اسی طرح ان کی دوسری شادی بھی نہیں چل سکی اور ان کی طلاق ہوگئی، جس کے بعد انہوں نے 18 ماہ تک بچے کی حوالگی کا مقدمہ عدالتوں میں لڑا۔اداکارہ کے مطابق بچے کی کفالت ملنے کے بعد انہوں نے بیٹے اذان سمیع خان کو والد سے نفرت نہیں سکھائی کیوںکہ وہ اس کے والد اور میرے سابق شوہر تھے، ضرور عدنان سمیع خان میں کچھ اچھائیاں دیکھی ہوں گی، تبھی ان سے شادی کی تھی اور پھر کیوں ایسے شخص سے متعلق بیٹے کو نفرت سکھاتی، اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔اگرچہ زیبا بختیار نے اعتراف کیا کہ ان کی دونوں شادیاں زیادہ عرصہ نہیں چل سکیں اور انہیں طلاق لینا پڑیں، تاہم انہوں نے شادیوں کے ختم ہونے کی
الیکشن ایکٹ میں ترامیم اتفاق رائے سے کی گئیں
وجوہات نہیں بتائیں اور نہ ہی انہوں نے اپنے پہلے شوہر سے متعلق کوئی
