ژوب آپریشن : سکیورٹی فورسز نے 4 روز میں 50 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، چار روزہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں 7 سے 9 اگست تک سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 47 فتنۃ الہندوستان کے خوارج جہنم واصل ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب بھی پاک افغان سرحدی علاقہ سمبازا میں آپریشن کیا جس میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 4 روز میں مجموعی طورپر 50 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشت گردوں سے اسلحہ،بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کو محفوظ بنانے کےلیے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز پاکستان میں امن،استحکام اور ترقی کو خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیں گی۔

Back to top button