ایک شخص نےچند اسمارٹ فونزسےگوگل میپس کو’احمق’بنادیا

گوگل کےبغیردنیا کا گزارا مشکل لگتا ہےاوراس کی میپس ایپ کےبغیربیشترتواپنی منزل تک بھی نہیں پہنچ سکتے۔
مگرتمام ترآرٹی فیشل انٹیلی جنس اورٹیکنالوجی سے لیس گوگل میپس کو چند اسمارٹ فونزکےذریعے’احمق’ بنایا جاسکتا ہے۔ جی ہاں جرمنی میں ایک آرٹسٹ نےگوگل میپس کے ٹریفک ڈسپلےکو99 اسمارٹ فونزاورایک سرخ ویگن کے ساتھ ‘ہیک’ کرلیا۔
سائمن ویکرٹ نامی شخص اسمارٹ فونز کےڈھیرکوبرلن کی خالی سڑکوں پرلےکرگھومتے رہے اورجس گلی میں بھی وہ گئے، وہاں اچانک گوگل میپس پرریڈ نشان کےساتھ ٹریفک ہیوی زون نمودار ہوگیا، جس کے نتجےمیں ڈرائیورز نےان گلیوں سے بچ کردوسرے مقامات سےمنزل کارخ کیا۔ سائمن ویکرٹ نے یہ سب یوٹیوب پرایک ویڈیومیں دکھایا اورانہوں نے گوگل میپس کے ٹریفک کی پیشگوئی کرنےوالے میکنزم کو دھوکا دیا۔
یہ ایپ مسلسل اسمارٹ فونزپنگزکواستعمال کرکےٹریفک کے حجم اوراس کے حرکت کی رفتار کا تعین کرتی ہے۔ اس تجربے کے دوران تمام 99 اسمارٹ فونزگوگل میپس کےساتھ آن تھے۔ سائمن ویکرٹ نےیہ تجربہ گزشتہ سال موسم گرم میں کیا تھا اوراس کے نتائج رواں ہفتےگوگل میپس کی 15 ویں سالگرہ کےقریب جاری کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ یقین سےنہیں کہہ سکتےکہ گوگل نےمیپس کواس طرح کےاسٹنٹس سےبچانےکےلیےاپ ڈیٹ کیا ہے یا نہیں۔ انہوں نےمزید بتایا کہ وہ لوگوں کی توجہ اس جانب دلانا چاہتے ہیں جوٹیکنالوجی کمپنیوں اورپلیٹ فارمزپرآنکھیں بند کرکےاعتماد کرتے ہیں۔ ان کےبقول ‘ہم بہت زیادہ ایپس جیسے گوگل میپس کے ڈیٹا پرتوجہ دیتے ہیں اورانہیں اشیا جیسا سمجھتے ہیں، ڈیٹا کو دنیا کی طرح دیکھا جاتا ہے، یہ فراموش کردیتےہیں کہ نمبر تواس دنیا کے ایک ماڈل کی نمائندگی کرتے ہیں’۔
دوسری جانب گوگل کےایک ترجمان نے اس بارے میں بتایا ‘ہم گوگل میپس کےاس طرح کےتخلیقی استعمال کو دیکھنا پسند کرتےہیں کیونکہ اس سےہمیں میپس کو مزید بہتر بنانےمیں مدد ملتی ہے’۔
