خوشبودار صابن کا استعمال مچھروں کو آپ کےقریب لاتا ہے

آگر آپ خوشبودار صابن سے بہت سارا جھاگ بنا کر ہاتھ منہ دھورہے ہیں تو اس کا امکان ہے کہ مچھرآپ کی جانب زیادہ راغب ہوں گے اور قریب آکر کاٹ بھی سکتے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ صابن کے کیمیائی اجزا تیز خوشبو رکھتے ہیں اور وہ اسی خوشبو کے دوش پر قریب آکر انسانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
جرنل آئی سائنس میں شائع رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ڈَو، ڈائل، نیٹوو اور سمپل ٹرتھ صابن سے کپڑے کے ٹکڑوں کو دھویا۔ لیکن تین صابن یونی ڈو، ڈائل اور سمپل ٹرتھ والے کپڑوں پر زیادہ مچھر منڈلائے لیکن حیرت انگیز طور پر ناریل کے تیل یا خوشبو والے نیٹوو صابن پر بہت ہی کم مچھر آئے۔
اس سے ایک بات یہ معلوم ہوئی کہ پھولوں کی تیز خوشبو والے صابن سے منہ یا ہاتھ پیر دھونے سے مچھر راغب ہوسکتے ہیں۔ دوم ناریل کی خوشبو مچھروں کو دور رکھ سکتی ہے۔ اگلے مرحلے میں ماہرین اس پر مزید تحقیقات کریں گے۔
