سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا فی تولہ بھاؤ آج 3400 روپے بڑھا ہے۔

اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا 2915 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 7 ڈالر اضافے کے بعد 1945 ڈالر فی اونس ہے۔

Back to top button