شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ کا پوسٹر ریلیز کر دیا

بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی فلم ’’پٹھان‘‘ کا نیا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے، شاہ رخ خان نے ٹوئیٹر پر اپنی نئی فلم کا پوسٹر کو شیئر کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’پیٹی باندھ لی ہے؟ تو چلیں، پٹھان کے آنے میں 55 دن رہ گئے ہیں، پٹھان کے پوسٹر میں شاہ رخ خان کے ساتھ جان ابراہم اور دیپکا پڈوکون بھی ایکشن پوز کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ شاہ رخ خان کو بڑے بالوں اور ہلکی سی داڑھی میں پستول تانے دیکھا جا سکتا ہے۔اس سے پہلے 25 جون کو بھی شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان کا پوسٹر ریلیز کیا تھا جبکہ اپنی سالگرہ کے دن یعنی دو نومبر کو شاہ رخ خان نے پٹھان کا ٹیزر ریلیز کیا تھا۔

 

دوسری جانب شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے یہ خبر بھی دی کہ وہ اپنی نئی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ سعودی عرب میں کر رہے ہیں، 2023 میں شاہ رخ خان 4 سال کے وقفے کے بعد اپنی کوئی نئی فلم ریلیز کریں گے۔اگلے برس شاہ رخ خان کی  فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہوگی جوکہ 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، پٹھان کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 2 جون کو ریلیز ہوگی اور اس کے بعد سال کے آخر یعنی 22 دسمبر کو فلم ’ڈنکی‘ ریلیز کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ بالی ووڈ سٹار ان دنوں سعودی عرب میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں انھوں نے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے، شاہ رخ کی عمرہ کرتے احرام میں تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے معروف بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے بھی اپنی والدہ کے ہمراہ سعودی عرب میں عمرہ ادا کیا تھا۔ عمرہ کے وقت شارخ خان اکیلے تھے چونکہ ان کی اہلیہ گوری خان ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔

Back to top button