ملک میں کرونا سے 6 ہلاکتیں، 186 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں آج اب تک کرونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6294 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 295849 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سندھ میں 2401 ، پنجاب میں 2198 اور خیبر پختونخوا میں 1250 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 62 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 186 کیسز اور 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 28 کیسز 2 ہلاکتیں، سندھ 80 کیسز 3 ہلاکتیں، بلوچستان 27 کیسز، اسلام آباد 14 کیسز، گلگت 33 کیسز اور آزاد کشمیر سے 4 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 28 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2198 اور مریضوں کی تعداد 96769 ہو گئی ہے۔صوبے میں اب تک کورونا کے 92481 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
سندھ میں بھی آج کورونا کے باعث تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ 80 نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2401 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 129348 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔سندھ میں اب تک 122939 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان سے آج کورونا کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12869 ہو گئی ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔صوبے میں اب تک سے 11756 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 14 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15625ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14975 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 4 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2298 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 62 اموات ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک 2115 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 33کیسز سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2896 اور اموات کی تعداد 65 ہو گئی ہے جب کہ 2466 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
اتوار کو خیبر پختونخوا میں کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1250 ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 36044 ہوچکی ہے۔کے پی میں اب تک 33950 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button