آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کم ہو کر 90 ہزار تک آگئے

پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کو ان دنوں صحت کے شدید مسائل کا سامنا ہے اور عارضہ قلب کی ادویات کے استعمال سے ان کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو کر 90 ہزار پر آ گئی ہے۔ نواز شریف کی طرح انہیں بھی مختلف امراض لاحق ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہو رہا، شوگر کے باعث رگیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ترجمان پمز کے مطابق ہسپتال کے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ آصف زرداری ڈپریشن، جسمانی کمزوری، گردن اور مہروں میں شدید درد کی بھی شکایت ہے۔ پمز ہسپتال میں سابق آصف زرداری کے وارڈ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں زرداری کی بہن اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ آصف زرداری کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے S4 ,S5 ,L1 میں متاثر ہیں، انہیں علاج کی شدید ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بکتر بند میں آنے اور جانے کے باعث تکلیف بڑھ گئی ہے، ملک میں اسپانئل کورڈ سرجری کے ماہرین موجود نہیں ہیں، انسانی حقوق کے تحت انہیں علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے جنہیں طبیعت ناساز ہونے پر پمز منتقل کیا گیا جبکہ ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔
آصف زرداری نے اپنی زندگی کے 10 سال جیل میں گزارے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی موجودہ خراب صحت کی بنیادی وجہ وہ قید یے جس کے دوران انہیں مختلف بیماریاں لاحق ہو گیئں۔
