ائیر بس کا طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

ہوائی جہاز بنانے والی یورپی کثیر القومی کمپنی ائیربس نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے زیر استعمال اپنےA 320 طیارے کی تباہی پر اظہار افسوس کیا ہے۔ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 8303 کو جمعے کے روز لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا اور طیارہ 2 بجکر 37 منٹ پر گرکر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے اور اب تک ملبے سے 57 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 3 مسافر حیران کن طور پر زندہ بچ گئے ہیں۔ پی آئی اے کے زیر استعمال یہ ائیربس اے 320 طیارہ زیادہ پرانا نہیں تھا اور اس کی عمر تقریباً 10 سے 11 سال تھی۔


ہوائی جہاز بنانے والی یورپی کثیر القومی کمپنی ائیربس نے بھی پی آئی اے کے زیر استعمال اپنے A 320 طیارے کی تباہی پر اظہار افسوس کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کمپنی کا کہنا ہےکہ ان کی ہمدردیاں حادثے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ائیربس حادثے کی تحقیقات کےلیے معاونت فراہم کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button