اب اسمارٹ فون کو تھری ڈی اسکینر بنانا بہت آسان

ٹیکنالوجی کی بدولت اب مختصر اور ٹیکنالوجی سے بھرپور ایسے آلات تیار کیے جارہے ہیں جو آپ کے کئی امور کو آسان بناسکتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ایجاد اسکین مائرا ہے جس کی بدولت آسانی سے کسی بھی شے کی تھری ڈی اسکیننگ منٹوں میں کرکے اس کے ماڈل بنائے جاسکتے ہیں۔
اب فون پر ایک چھوٹا سا آلہ لگا کر کسی بھی شے کا رنگین تھری ڈی ماڈل بنایا جاسکتا ہے۔ مائرااسکین کا یہ دوسرا ماڈل ہے جس میں بہت بہتری کی گئی ہے۔ لیکن یہ آلہ اتنا سادہ ہے کہ یقین نہیں آتا کہ اس سے پیچیدہ اور تفصیلی تھری ڈی اسکیننگ کی جاسکتی ہے۔ یہ آئی فون کے فیس آئی ڈی سے بھی بہتر کام کرتا ہے۔ لیکن فیس آئی ڈی میں بہت سی خامیاں بھی ہوتی ہیں۔ فی الحال یہ آئی فون ماڈلز پر کام کرتا ہے کیوں کہ یہ فیس آئی ڈی فیچر پر کام کرتا ہے اور بہترین تھری ڈی ماڈل کشید کرتا ہے۔ اسکین مائرہ کی بدولت آپ اسکرین دیکھ کر اسکیننگ کرسکتے ہیں۔ اس طرح بہت اچھے اسکین حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اسکین مائرا ایک سادہ آئینہ ہے جس کی بدولت تھری ڈی ماڈلنگ کی جاسکتی ہے۔ مائرا اسکین کمپنی کا مشورہ ہے کہ اسکیننگ میں آپ ای ایم تھری ڈی ایپ استعمال کیجیے جس کے بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ یہ ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور آئی فون اور آئی پیڈ پر آسانی سے چل سکتی ہے۔ اس کی بدولت آپ اسنیپ چیٹ لینس، اے آر تصاویر اور تھری ڈی پرنٹر کےلیے ڈیزائن بھی بناسکتے ہیں۔
