اب پاکستانی صارفین بھی بلیو ٹک سبسکرپشن حاصل کر سکیں گے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹوئیٹر‘‘ نے پاکستانیوں کیلئے بلیو ٹک سبسکرپشن سروس متعارف کروا دی ہے، اب پاکستانی صارفین ماہانہ فیس ادا کر کے بلیو ٹک سبسکرپشن سروس حاصل کر سکتے ہیں۔
جو پاکستانی صارفین اگلے ہفتے تک ٹوئٹر بلیو ٹک کی سبسکرپشن حاصل نہیں کریں گے انہیں یکم اپریل سے بلیو ٹکس کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی، یاد رہے کہ ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹ کے ذریعے سبسکرپشن پلان سمیت کئی نئی پالیسیوں کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پر جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں انہیں معطل کر دیا جائے گا۔
صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس اب تین مختلف رنگوں میں تصدیق شدہ ہیں، کمپنیوں کے لیے گولڈن چیک مارک، حکومتی عہدیداروں کے لیے گرے چیک مارک اور دیگر صارفین (مشہور شوبز شخصیات کے لیے بھی) بلیو چیک مارک متعارف کرایا گیا تھا۔
تاہم اب اعلان کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن سروس کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، پاکستانی صارفین پیسوں کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں، پاکستان میں صارف 2 ہزار 250 روپے ماہانہ اور سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔
سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے پر بلیو چیک مارک، طویل ویڈیوز کو پوسٹ کرنے، نئے فیچرز تک سب سے پہلے رسائی، ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے، 1080 پکسل کی ویڈیو اپ لوڈ سمیت دیگر سہولیات صارفین کو دستیاب ہوں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے 20 مارچ سے دنیا بھر میں دو عنصری تصدیقی عمل (two factor authentication) فیچر مفت میں ختم کردیا گیا تھا، ٹوئٹر بلیو صارفین یعنی ماہانہ فیس ادا کرنے والے فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ دنیا کی امرترین شخصیت ایلون مسک نے دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر کی خریداری کے بعد صارفین کو فراہم کی جانے والے تمام مفت سروسز ختم کرتے ہوئے ان کی فیس وصول کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایلون مسک نے ٹوئیٹر کی خریداری کے بعد کچھ ذاتی نوعیت کے فیصلے بھی کیے تھے جس کے دوران ایلون مسک نے سب سے پہلے سابق گرل فرینڈ کے اکائونٹ کو معطل کیا تھا جبکہ ٹوئیٹر سے نکالے گئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کائونٹ کو بھی بحال کیا تھا۔

Back to top button