’’بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر انٹری‘‘

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’’پٹھان‘‘نے باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر انٹری کر دی ہے، اس موقع پر سپر سٹار مداحوں کے کچھ سوالات کے جوابات دیئے اور ایک پروموشنل ویڈیو میں ان کی پوسٹس پر ردعمل کا اظہار کیا۔
ویڈیو کے آغاز میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ میرے پاس آپ کے تبصرے ہیں آپ کے کچھ سوالات ہیں جو آپ نے پوچھے ہیں، میں ان کا جواب دینے کی کوشش کر رہا ہوں۔
شاہ رخ نے نے سب سے پہلے پٹھان کے ٹائٹل ٹریک ’جھومے جو پٹھان‘ پر ایک بزرگ خاتون کی رقص کی ویڈیو دیکھی، اس ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’یہ واقعی دل موہ لینے والا اور بہت خوبصورت ہے۔ مینا جی، ایسا کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ اگر میں نے آپ کو پہلے ڈانس کرتے دیکھا ہوتا تو شاید ہم دیپیکا کی جگہ آپ کو لے لیتے، مجھے یقین ہے کہ دپیکا اس کا برا نہیں مانے گی، فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔
ایک مداح نے شاہ رخ سے کہا کہ وہ کسی ایسی چیز کے بارے میں بتائیں جو انہوں نے پٹھان میں پہلی مرتبہ کی ہے، اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بہت ساری چیزیں ہیں جو میں نے اس سے پہلے نہیں کی تھیں لیکن ایک چیز جو مجھے کرنا تھی میرے خیال میں متبادل دنوں میں اپنے بالوں کو شیمپو کرنا تھا، جو میں نے کبھی نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی ’پٹھان‘ میں جان ابراہم، دپیکا پڈوکون، ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے، فلم نے باکس آفس پر کچھ ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے سُپر سٹار کی فلم ’’پٹھان‘‘ اپنی ریلیز کے دو ہفتے بعد بھی شہرت کی بلندیوں پر براجمان ہے، دیپیکا اور شاہ رخ خان کی نئی فلم نے پہلے ہی دن باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا تھا جس کے بعد یہ سلسلہ تھنے کا نام نہیں لے رہا، محض 13 دن میں4ارب 22کروڑ کا بزنس کرلیا۔ فلم کو ریلیز ہوئے 13 دن ہی ہوئے ہیں اور اس قلیل مدت میں ہی ملکی سطح پر اس کی کمائی تقریباً 422 کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔
اگر عالمی سطح پر فلم ’پٹھان‘کی کمائی پر نظر ڈالی جائے تو یہ رقم تقریباً 960 کروڑ روپے بنتی ہے، یعنی جلد ہی اس کا شمار 1000 کروڑ روپے کمائی والے کلب میں ہو جائے گا۔

Back to top button