معروف اداکار اسد ملک کب شادی کرنے والے ہیں؟

مختلف ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے معروف اداکار اسد عمر نے مداحوں کو حیران کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے ابھی تک شادی نہیں کی لیکن اب وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران اداکار نے بتایا کہ شادی کے نام سے خوف آتا ہے اور تنہائی پسند انسان ہوں، لیکن اب جلد ہی شادی کرنے والا ہوں، اسد ملک پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار ہیں، ڈرامہ ’کنیز‘ میں صائمہ نور کے مدمقابل جاگیردار کے طور پر ان کا کردار بہت متاثر کن تھا، انہوں نے ’ دشت ‘، ’ شب آرزو کا عالم ‘ اور موت جیسے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
معروف اداکار کو فٹنس اور ہتھیاروں کا بھی شوق ہے اور وہ ان پر کافی زیادہ رقم بھی خرچ کرتے ہیں، لیکن ان کے بہت سے مداح نہیں جانتے کہ اداکار ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور جو اس حوالے سے جانتے ہیں وہ ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ جاننا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں نجی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اسد ملک نے زندگی کے مختلف پہلوؤں، کام اور شادی کے معاملات کے حوالے سے کھل کر بات کی اور بتایا کہ میرے حوالے سے کئی لوگوں کو یہ نہیں معلوم کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ اپنی تنہائی باٹنا پسند نہیں ہے پھر چاہے وہ بیوی ہی کیوں نہ ہو لیکن اب شادی کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور جلد ہی اس کا اعلان کروں گا، حسن پر ذہانت کو ترجیح دوں گا کیونکہ حسین خاتون انسان کو خراب کر سکتی ہے جبکہ ذہین خاتون صحیح راستہ دکھا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اداکار اسد ملک زائد المعیاد لائسنس کی آٹومیٹک گن برآمد ہونے پر قانونی کارروائی کا سامنا بھی کر چکے ہیں، اداکار اسد ملک کو گن برآمد ہونے پر لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے 50 ہزار کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی گئی تھی۔
اے ایس ایف ذرائع کے مطابق اداکار اسد ملک کے سامان سے اس وقت خود کار ہتھیار برآمد ہوا جب وہ لاہور سے کراچی جا رہے تھے، ان کے بیگ میں موجود گن کا لائسنس تو تھا لیکن اس کی معیاد قانونی طور پر پوری ہو چکی تھی جوکہ قابل قبول نہیں تھی۔
