احتساب عدالت،آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار بری

احتساب عدالت اسلام آباد نے ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کردیا۔احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ثبوت نہیں کیس مزید نہیں چلایا جاسکتا۔

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ نیب پراسکیوٹر جنرل اس نکتے پر تحریری طور پر وضاحت دیں ، اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کر دیں ، کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔

نیب پراسکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیے ہیں عدالت فیصلہ سنا دے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کو بری کردیا۔

Back to top button