احسن اقبال سے بدتمیزی کرنیوالی فیملی نے گھر جا کرمعذرت کر لی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ موٹروے پر بدتمیزی کرنے والی فیملی نے ان کے گھر جا کر اُن سے معذرت کر لی۔

احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آ کر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی،پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔

انکا کہنا تھا میں پہلے ہی ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔ ہم سب پاکستانی ہیں، ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔

یا درہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ موٹروے پرریسٹورنٹ میں خاتون کی بدتمیزی کرنے کا واقعہ پیش آیاتھا۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس میں احسن اقبال نے نجی فاسٹ فوڈ سینٹر میں بدتمیزی کرنے والی خواتین کو معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button