ضمنی الیکشن کے بعدعمران خان اہم اعلان کر سکتے ہیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر 17 جولائی کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اہم اعلان کر سکتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انکا کہنا تھا اگر صاف اور شفاف الیکشن ہوئے اور جھرلو نہ پھرے تو ملک کے لیے بہتر ہوگا، عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں۔

انہوں نےکہا ملک کے حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا اہم فیصلے پر نوازشریف ایک طرف اور شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان دوسری طرف ہیں۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں۔

Back to top button