احمد علی بٹ گلوکار عمیر جسوال کی حمایت میں سامنے کیوں آگئے؟

معروف اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوسری شادی، اور تین سال تک ناجائز تعلقات کے انکشاف پر گلوکار عمیر جسوال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شیر جیسا دلیر انسان، سچا اور شریف شخص ہے، عمیر جیسوال کے پاس ’’سونے جیسا دل ہے‘‘۔عمیر جیسوال کی سابق اہلیہ ثنا جاوید نے 20 جنوری کو کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، ثنا جاوید نے پہلی شادی عمیر جیسوال سے 2020 میں کی تھی اور دونوں کے درمیان 2023 میں علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس پر دونوں نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی اور اب اداکارہ نے دوسری شادی کرلی۔عمیر جسوال کی جانب سے سابق اہلیہ کی دوسری شادی پر کوئی رد عمل اور بیان جاری نہ کیے جانے کے باوجود صارفین ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی کیا، ایک نجی ٹی وی کے صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ شعیب ملک کے ثنا جاوید کے ساتھ تین سال سے تعلقات تھے، ناجائز تعلقات ہی دونوں کی پہلی شادیوں کے اختتام کا سبب بنا۔احمد علی بٹ نے انسٹاگرام سٹوری پر عمیر جیسوال کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں شیر جیسا دلیر انسان اور سچا اور شریف شخص قرار دیا، احمد علی بٹ نے کہا کہ عمیر جیسوال کے پاس ’سونے جیسا دل ہے‘۔ انہوں نے زندگی کے چیلنج سے سیکھنے اور آگے بڑھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مشکل حالات میں عمیر جیسوال کی ہمت کی تعریف کی۔احمد علی بٹ نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی کا تذکرہ کیے بغیر کہا کہ ہم سب کی زندگیوں میں بہت سارے چیلنجز ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہم ان سے کیسے سیکھتے اور آگے بڑھتے ہیں، عمیر جیسوال کو مخاطب کر کے کہا کہ مضبوط رہیں، اللہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو ہمیشہ خوش رکھے۔دوسری جانب اداکار حمزہ علی عباسی نے عمیر جیسوال کے ساتھ جم کے دوران لی گئی تصویر شئیر کی ہے، خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

Back to top button