اداکارہ حبا بخاری کو تنہا شوہر کے ساتھ رہنا ناپسند کیوں؟

شادی کے بعد اپنے نئے گھر کا حصول ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے لیکن اداکارہ حبا بخاری اپنی شادی شدہ زندگی جوائنٹ فیملی سسٹم میں گزارنے کی خواہاں ہیں، اداکارہ کے مطابق اگر فیملی ممبرز تعاون کرنے والے ہوں تو ساتھ رہنے میں کوئی حرج نہیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے والدین نے مجھ سے کہا ہے کہ میں اپنے نئے گھر کی دیکھ بھال کروں لیکن اگر وہاں کوئی پریشانی ہو تو میں واپس آ سکتی ہوں اور وہ ہر حال میں میرا ساتھ دیں گے۔
وہ ایک نوجوان اداکارہ ہیں جو بہت اچھا کام کر رہی ہیں اور ایک کے بعد ایک بہترین پروجیکٹس کا انتخاب کر رہی ہیں، وہ ایک ایسی بولڈ اداکارہ ہیں جو اپنی ذاتی زندگی سے متعلق واقعات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حبا بخاری نے اداکار آریز احمد سے شادی کی ہے اور وہ دونوں ایک ساتھ خوبصورت زندگی گزار رہے ہیں، ایک انٹرویو میں انھوں نے شادیوں میں سمجھوتہ کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جس طرح کے سمجھوتہ کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وہ ایک الگ بات ہے لیکن سمجھ بوجھ ہونی چاہئے، وہ اپنے کام اور ذاتی زندگی میں توازن رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا وہ مشترکہ خاندان میں رہنا پسند کرتی ہیں، اسلام خواتین کو الگ گھر رکھنے کی اجازت دیتا ہے اور یہ بہت اچھی بات ہے لیکن اگر خاندان تعاون کرے اور آپ اچھے تعلقات استوار کریں تو مشترکہ خاندان میں رہنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
اپنی عمر چھپانے کے سوال پر اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اپنی بہت سی کامیابیاں اور تجربات اپنی عمر کے ساتھ ملتے ہیں، تو اسے کیوں چھپایا جائے؟”، جب اینکر نے پوچھا، "آپ کی عمر کتنی ہے؟ اس سوال کے جواب میں حبا نے کہا کہ کیا آپ میری عمر کے بارے میں سنجیدہ ہیں، میں 1994 میں پیدا ہوئی تھی۔ اس کے بعد اینکر نے خود ہی اس کی عمر کا حساب لگایا اور اس کی عمر کھلے عام بتائی، جس کے مطابق وہ 27 سال کی ہے، یہ رہا وہ لنک جہاں حبا نے اپنی عمر کے بارے میں بات کی۔
اداکارہ حبا بخاری ڈرامے بھولی بانو (2017ء)، سلسلے (2018ء)، ہارا دل (2018ء)، رمز عشق (2019ء)، دیوانگی (ڈراما) (2019ء) اور فتور (2021ء) میں اپنے مرکزی کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔
