آزاد کشمیر میں ن لیگ کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر : وزیراعظم شہباز شریف

آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی برتری پر وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب امیدواروں اور پارٹی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کامیابی کو عوام کے اعتماد کا اظہار قراردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر میں کامیابی مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ کامیابی کا یہ تسلسل نوازشریف اور پارٹی کی پوری ٹیم کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر میں مؤثر اور کامیاب انتخابی مہم چلائی۔آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
عوامی مینڈیٹ کی بنیاد پر آزاد کشمیر میں ن لیگی حکومت قائم ہوگی: رانا ثنا اللہ
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کی شرکت سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگا۔
