اداکارہ حمائمہ ملک کی نازیبا تصاویر کس نے وائرل کردیں؟

معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی نازیبا تصاویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حرکت میں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے جا رہی ہیں۔
حمائمہ ملک نے اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تصاویر ان کی نہیں اور ان کو فوٹو شاپ کے ذریعے ایڈٹ کر کے بنایا گیا ہے۔ حمائمہ نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں بتایا کہ بعض سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس ان کی تصاویر کو ایڈٹ کر کے انہیں غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں جس کا بنیادی مقصد ان کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ان کی تصاویر کو ’نامناسب انداز‘ میں ایڈٹ کر کے انٹرنیٹ پر پھیلایا جا رہا ہے جوکہ ایک گھٹیا حرکت ہے کیوںکہ دیکھنے والے یہی سمجھیں گے کہ یہ تصاویر میری ہیں اور یہ حرکتیں بھی میں ہی کر رہی ہوں۔
حمائمہ ملک نے انسٹاگرام سٹوری میں تمام فین پیجز، سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کو خبردار کیا کہ وہ ان کی ایڈٹ شدہ تصاویر ہٹا دیں، دوسری صورت میں وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔ لیخن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کی کون سی تصاویر کو ایڈٹ کر کے وائرل کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے حمائمہ ملک اسے مہینے انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز میں شرکت کے لیے ترکی گئی تھیں جہاں انہون نے سٹیج پرفارمنس بھی دی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ استنبول میں بنوائی گئی ان کی بعض تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں جنہیں وہ جعلی قرار دے رہی ہیں۔ استنبول میں سٹیج ج پر ڈانس کرنے کے بعد حمائمہ کی طبیعت خراب ہو گئی تھی لہذا انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا اپنڈکس پھٹ گیا اور ان کا ہنگامی آپریشن کرنا پڑا۔
