پاکستانی اداکارہ زارا ترین کی ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر سے شادی

شادی کے بندھن میں بندھنے والے پاکستانی نژاد امریکی ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر اور پاکستانی اداکارہ زارا ترین کی شادی کی تقریبات اختتام کو پہنچ گئی ہیں ، 5 نومبر سے شروع ہونے والی تقریبات 8 نومبر تک جاری رہیں ، دونوں اداکاروں نے انسٹا گرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا۔

اداکارہ زارا ترین کی بہن حرا ترین نے بھی شوبز جوڑے کی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے ، انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش دی گئی ۔شادی کی تقریب کی اہم بات دولہے اور دلہن کی جانب سے ڈانس تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ شادی کے بعد زارا ترین امریکا منتقل ہو جائیں گی یا پھر پاکستان مین ہی مقیم رہیں گی ۔ ان کے شوہر فاران طاہر امریکی شہری ہیں، ان کی پیدائش بھی وہیں ہوئی تھی اور وہ اب تک 25 ہالی ووڈ فلموں میں مختصر اور معاون کرداروں سمیت مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔

علاہ ازیں وہ اب تک 70 کے قریب تھیٹر پلیز کے دوران بھی اپنے ہنر کو پیش کر چکے ہیں ، 1989 میں فاران طاہر نے امریکی ٹیلی وژن سے فنی کیرئیر کی ابتدا کی اور ڈراما سیریز ’مڈ نائٹ کالر‘ میں کام کیا ، اس کے بعد سے دورِ حاضر تک 180 ڈرامہ سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

فاران طاہرنے 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن پر اپنی والدہ یاسمین طاہر کے ہمراہ ایک مختصر کردار بھی ادا کیا تھا، اسے ان کی اداکاری کی ابتدا کہا جا سکتا ہے، ان کے بھائی علی طاہر بھی اداکار ہیں جو ان دنوں ’ہم کہاں کے سچے تھے ، میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ اُن کی دُلہن زارا ترین نے بھی متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے ، اداکاری سے قبل وہ ماڈلنگ میں جلوے بکھیر چکی ہیں۔

Back to top button