اداکارہ عائشہ عمر کا حیران کن انکشاف

ڈرامہ سیریل بلبلے سے مقبولیت حاصل کرنیوالی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی ہراسگی کا سامنا رہا ہے ، تاہم ان کا ماننا ہے کہ ہراسگی کے حوالے سے دنیا کو بتایا بالکل بھی آسان نہیں ۔
اداکارہ عائشہ عمر نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں ہراساں کیا گیا ، مگ ان کا کہنا تھا کہ ان میں اتنی جرات نہیں کہ یہ بات بتا سکیں کہ ہراساں کس نے کیا۔ عائشہ عمر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں ان تمام لوگوں کو سپورٹ کرنا چاہیے جو اپنی ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کو ظاہر کرتے ہیں۔
Image result for ayesha omerمی ٹو مہم پر بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ یہ تحریک بہت اہم ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اتنی بہادر نہیں ہوں کہ اپنے ساتھ ہونے والی ہراسگی کا بتا سکوں تاہم ہو سکتا ہے کہ میں بتا دوں ، انہوں نے کہا اپنی کہانی بتاتے مجھے 20 سال بھی لگ سکتے ہیں اور 2منٹ بھی ۔
کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔ اس سےقبل بھی 22 اپریل 2018ء کو عائشہ عمر نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے ہراساں کیا گیا تھا انہوں نے ہراساں کرنے والوں کا نام راز میں رکھا۔

Related image
عائشہ عمر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میشا شفیع اور علی ظفر کے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتی ہوں۔ شوبز انڈسٹری کی جانب سے میشا شفیع کے ساتھ ہونے والے رویے کی مذمت کرتے ہوں۔ عائشہ عمر نے کہا تھا کہ میں ہر اُس خاتون کے ساتھ ہوں جو ہراساں کیے جانے کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے میشا شفیع کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کو سامنے لانے پر ان کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہراساں ہونے والی خواتین کو اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کو سامنے لانے کے لیے ہمت چاہیے ہوتی ہے اور پاکستان میں تو ایسے واقعات پر بولنا اور انہیں سامنے لانا اور بھی مشکل کام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button