اداکارہ علیزہ سلطان دوبارہ ٹرولنگ کا نشانہ کیوں بننے لگیں؟

اداکار فیروز خان سے علیحدگی اختیار کرنے اور ماڈلنگ شروع کرنے کے بعد اداکارہ علیزہ سلطان آئے روز میڈیا ٹرولنگ کی زد میں رہتی ہیں۔
حال ہی میں علیزہ سلطان نے انسٹاگرام پر اپنے نئے ہیئر سٹائل کی ویڈیو شیئر کی جس پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کانشانہ بنایابعض افراد کا کہنا تھا کہ لوگ طلاق یافتہ خواتین کو خوش نہیں دیکھ سکتے لیکن حیران کن بات یہ تھی کہ ان پر تنقید کرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔
اس سے قبل یہی حال فیروز خان کا تھا جب ان کی سابقہ اہلیہ نے اداکار پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تو شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے فیروز خان کو کئی دنوں تک تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعد ازاں فیروز خان نے سابقہ اہلیہ سمیت ساتھی فنکاروں کو قانونی نوٹس بھیجا جس میں مصدق ملک، شرمین عبید چنائے، عاصم اظہر، عثمان خالد بٹ، میرا سیٹھی، منال خان، ایمن خان، سروت گیلانی، یاسر حسین، اور فرحان سعید شامل تھے۔
فیروز خان کے نوٹس کا سامنا کرنے والی اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ سوشل میڈیا پر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو پہلے خود پر نظر ڈالنی چاہئے اور خود پر کنٹرول کرنا سیکھنا چاہئے، شوبز شخصیات بھی انسان ہیں اور جذبات رکھتے ہیں، نفرت انگیز مہم ان پر اثر ڈالتی ہے۔
