اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

شوبز شخصیات سے ملتے جلتے چہرے اکثر میڈیا پر دھوم مچاتے رہتے ہیں، آج کل معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں جن کو دیکھ کر سچ میں ہانیہ عامر کا ہی گمان ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 65 ہزار سے زائد فالورز رکھنے والی ترکش بلاگر علینہ اوزترک (Aleyna Öztürk ) کو ہانیہ عامر کی ہم شکل قرار دیا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ ترکش بلاگر کے چہرے کے نقش اور مسکراہٹ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے مماثلت رکھتے ہیں۔
علینا اوزترک ترکیہ کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر میک اپ، شاپنگ اور سیر و تفریح کی تصاویر شئیر کرتی ہیں، کئی صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بہنیں لگ رہی ہیں، کسی نے لکھا کہ ہانیہ عامر زیادہ خوبصورت ہیں۔
تصاویر وائرل ہونے کے بعد ترکش بلاگر نے بھی اپنی انسٹا گرام سٹوریز پر ردعمل دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا، یہ پہلی بار نہیں کہ انٹرنیٹ پر ہانیہ عامر کی ہم شکل کی تصاویر وائرل ہوئی ہوں، اس سے قبل سویڈن کی میک آرٹسٹ شائے ہولود کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں جنہیں ہانیہ عامر کی ہم شکل قرار دیا جارہا تھا۔
شائے ہولود اور ہانیہ عامر کے درمیان حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا، صارفین نے دونوں چہروں کی بے تحاشہ مماثلت پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔
39 ہزار سے زائد فالورز رکھنے والی شائے ہولود سویڈن کی میک اپ آرٹسٹ ہیں جو اپنے فالوورز کو مختلف طرح سے میک اپ کرنا سکھاتی ہیں، دوسری جانب پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت ہانیہ عامر نے اپنی سحر انگیز شخصیت اور اداکاری کی وجہ سے پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں، انسٹاگرام پر موجود ہانیہ عامر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 4 ملین یعنی 40 لاکھ ہوگئی ہے۔
مومنہ اور درید فلمز کے بینر تلے بنی بلاک بسٹر فلم ’پرواز ہے جنون‘ سے عالمی سطح پر شہرت اور پذیرائی حاصل کرنے والی ہانیہ عامر بھی پاکستان کی اُن اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہیں۔
