ادبی بیٹھک الحمرا میں اداکار قوی خان اور مسعود اختر کی برسی پر تعزیتی تقریب

ادبی بیٹھک الحمرا لاہور میں علی اعجاز لورز کونسل اور لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اداکار قوی خان اور مسعود اختر کی برسی پر تعزیتی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔
الحمرا میں تقریب کی صدارت معروف دانشور مصنف و ہدایت کار نعیم طاہر نے کی ۔طاہر نعیم نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا نعت کی سعادت سلمیٰ خان نے حاصل کی۔جب کہ ڈاکٹر ایم ابرار نے اپنے مخصوص انداز میں نظامت کی۔ نعیم طاہر، ڈاکٹر ابرار، ریاض ملک، ناصر نقوی، خالد معین بٹ، آغا قیصر عباس نے عقیدت کااظہار کیا۔
یاد رہے کہ کہ مسعود اختر کا انتقال 5 مارچ 2022 کو لاہور میں ہوا جب کہ ایک سال بعد 5 مارچ کو ہی قوی خان بھی ہم سے بچھڑ گئے ۔ دونوں عظیم اداکار آج ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کا فن ہمیشہ زندہ رہے گا۔
صدر نعیم طاہر ، معروف صحافی اور اداکار ناصر نقوی، پروڈیوسر آغا قیصر عباس، سینئر اداکار جاوید رضوی، خالد معین بٹ، پرویز رضا، سینئر جرنلسٹ اینکر شکیل زاہد، ادیب اور کالم نگار ریاض ملک، علی اعجاز لورز کونسل کے صدر شہباز اکبر الفت، کنور عبدالماجد خان، سید احمد حسن اور پروفیسر سلمان رفیق نے دونوں لیجنڈ اداکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی کی حسین یادوں کو تازہ کیا۔ثمینہ خان نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔
قوی خان کے بیٹے عدنان قوی نے کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔
تقریب کے منتظمین میں عامر شاہ، سعید احمد شفیع، سلیم پاشا، اکرم کاکا شامل تھے ۔ آخر میں مرحومین کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔
